Site icon MASHRIQ URDU

وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری

757162 71951437

وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے مارچ 2025ء میں 652 ارب روپے قرض لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق حکومت نے ماہ مارچ میں 496 ارب مقامی اور 156 ارب روپے کا بیرونی قرض لیا۔ مارچ 2025ء تک حکومت کا مجموعی قرض 73 ہزار 688 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کا مقامی قرض 51 ہزار 518 ارب جبکہ بیرونی قرض 22 ہزار 170 ارب روپے ہوگیا ہے۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض سال در سال 12 اعشاریہ 7 فیصد سے 8 ہزار 314 ارب روپے بڑھا ہے۔

ملکی قرضہ 75 ہزار ارب سے بھی بڑھ گیا

Exit mobile version