شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج جہنم واصل کر دیے جبکہ خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج ہلاک کر دیئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا جس سے 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔
تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں
