Site icon MASHRIQ URDU

وزیراعظم نے تنخواہ دارطبقے کو خوشخبری سنادی

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئےوزیراعظم پاکستان آذربائیجان کے شہر لاچین میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خا ...

شہباز شریف

تنخواہ دارطبقےوزیراعظم نے تنخواہ دارطبقے کو خوشخبری سنادی،وزیراعظم کی ہدایت پربجٹ میں ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کردیاگیا۔اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر تیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی اور خاتمے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے بات چیت بھی کی جائے گی، سپر ٹیکس ختم کرنے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔

Exit mobile version