وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین پہنچ
گئےہیں، جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
ملاقاتیں اور ایجنڈا
وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے متوقع ہے، جن میں پاک–چین دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو پر پیشرفت کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور بھی زیر غور آئیں گے۔
وزیراعظم خطے کے ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور قدرتی آفات سے جنم لینے والے نئے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
وزیراعظم بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ شرکت کریں گے۔
وہ ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔