Site icon MASHRIQ URDU

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، جہاں وہ سعودی فرمانروا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ جائیں گے اور وہاں دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔

امریکا کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

Exit mobile version