واضع 2 کیمپ: چین و روس کی امریکی حملے کی مذمت
چینی مندوب نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین خاص طور پر اسرائیل کو فوری جنگ بندی کا اعلان کرنا ہو گا۔ ایران کے جوہری مسئلے سے نمٹنے کے لیے سفارت کاری ختم نہیں ہوئی، اب بھی تنازع کے پرامن حل کی امید ہے۔
واضع 2 کیمپ
روسی مندوب نے کہا کہ ایران پر امریکا کی غیر ذمےدارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکا نے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ اس سے دنیا کے لیے کیا نئی تباہی اور پریشانیاں آئیں گی، امریکا کو واضح طور پر سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں۔