Site icon MASHRIQ URDU

واشنگٹن:مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ 

news 1738213340 6839

واشنگٹن:مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ، میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ دریا میں گر گیا۔ حادثہ کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

میڈیا کے مطابق فضائی حادثے کے بعد پوٹومیک دریا سے 18 لاشیں نکال لی گئیں۔ مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

امریکا، جدید لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فضائی حادثے سے متعلق پوری طرح آگاہ کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آئیں گی تو عوام کو فراہم کر دی جائیں گی۔ تباہ ہونے والے طیارے میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے۔

Exit mobile version