Site icon MASHRIQ URDU

ن لیگ والے پنجاب کے نہیں ضیا الحق کے وارث ہیں: پی پی رہنما

2166249 189840952

ن لیگ والے پنجاب کے نہیں ضیا الحق کے وارث ہیں: پی پی رہنما

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں چوہدری منظور نے کہا کہ کون سی نہر بند کر کے نئی نہروں میں پانی دیا جائے گا؟  انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پارلیمان کے بل اور آرڈیننس کی منظوری دیتے ہیں۔ صدر کے پاس انتظامی کام کی منظوری دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے اب تک مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم کرنے جارہی ہے۔  ندیم افضل چن نے کہا کہ یہ لوگ ضیا الحق کے وارث تو ہوسکتے ہیں پنجاب کے نہیں۔ ان لوگوں نے پنجاب کی اربوں کی زمین بیچ دی اورخود کو پنجاب کا وارث کہتے ہیں۔ آپ خریدار اور بیچنے والے تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے وارث نہیں۔ پنجاب حکومت بنیادی صحت مراکز کی تزئین و آرائش کر کے نجکاری کر رہی ہے۔ کینال کی وجہ سے صوبوں کو آپس میں نہ لڑائیں۔

پی پی سندھ میں اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری

Exit mobile version