نیویارک: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب تک 5 افراد کو دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سیاح تھے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کے اطلاع نہیں ملی۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ٹکڑے نیوجرسی بارڈر کے قریب تیر رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔