نہ رکنے والی جنگ کی تیاریاں کر رہے ہیں، نیتن یاہو
اسرائیل میڈیا کے مطابق نتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ اپوزیشن جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہے۔ غزہ میں جنگ کی بحالی زیر غور ہے۔ 25 یرغمالیوں کو زندہ چھڑانے میں کامیاب رہے۔ رہائی میرے اصرار اور دباؤ ڈالنے کا نتیجہ ہے۔ غزہ میں موجود یرغمالیوں کو دو مرحلے میں رہا کیا جائے گا۔ کہا کہ لبنان میں پیجر آپریشن بہترین تھا۔ حزب اللہ کے خاتمے کے بعد دہشت گردی کی شکل بدل چکی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی دور اندیشی کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ کے رہائشیوں کو ہجرت کا اختیار دینا چاہیے۔ باقی یرغمالیوں کو نہ رہا کیا گیا تو حماس کو بھیانک نتائج کا سامنا رہے گا۔