ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور اچانک فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
پولیس افسران نے بتایا کہ غریب آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے سپاہی رزاق اور سپاہی عبداللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ممکنہ طور پر دہشت گردی یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔
