Site icon MASHRIQ URDU

ننھے طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال

ننھے طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحالطلحہ احمد

ایک ویڈیو پیغام میں طلحہ احمد نے انسٹاگرام کی پالیسی پر طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ ان کا اکاؤنٹ کیوں معطل کیا گیا۔

انہوں نے اپنے مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس دوران ان سے رابطہ رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کے کرم، کچھ دوستوں کی محنت اور آپ کی دعاؤں کی بدولت میرا اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے، اگر کچھ لوگوں نے میرے اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا اور مجھے بندش کا سامنا کرنا پڑا تو ایسے لوگوں کے لیے شعر ہے کہ ’ہم ہی کو جرات اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں۔‘

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ابھی بہت سا کانٹینٹ ہے، بہت سی باتیں ہیں جو آپ سے کرنی ہیں، اس لیے آپ میرے ساتھ جڑے رہیں۔

طلحہ احمد نے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے کام کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین میں خوشیاں بانٹنے اور مسکراہٹیں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پیکا ایکٹ: سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم

Exit mobile version