Site icon MASHRIQ URDU

پھولنگر: نشہ اور جوا سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر

mansheyat

مشرق اردو، منشیات

پھول نگر: نشہ بلئیرڈ سنوکر کلبوں اور انٹرنیٹ کیفوں میں اور ہر وقت ہونے والا جوا نوجوانوں کو دیمک کی طرح چاٹنے لگا ، نوجوان نسل تباہ و برباد ہو گئی ، پولیس خاموش تماشائی۔
پھول نگر کے تفریحی مقامات بلئیرڈ، سنوکر کلب اور انٹر نیٹ کیفوں میں بکنے والے نشہ اور ہر وقت جاری رھنے والے جوئے نے نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ کر بربادی کے دھانے پر پہنچا دیا۔ شہر بھر کا ہر تیسرا فرد طالب علم  ہو یا کاروباری شخص آئس کے نشہ اور جوا کی لت میں مبتلا ہو کر تباہی کی آخری حدوں کو چھونے لگا ھے۔ چند ماہ قبل ہٹا کٹا نظر آنے والا نوجوان آج تنکے کی طرح سوکھا ہوا اور فقیروں کا روپ دھار کر دربدر مانگتا یا کاغذ اکٹھے کرکے اسے بیچ کر یا چھوٹی موٹی چیزیں چرا کر یا اپنے نشہ اور جوا کی لت پوری کرتے نظر آتا ھے،

قصور میں باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے تن سازی کا مقابلہ

دوسری طرف پھول نگر پولیس جوا اور نشہ پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ھے۔ حالات 1990 والی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ ڈی پی قصوراور ڈی ایس پی پتوکی کے ہوتے ہوئے نشہ اور جوا پر قابو نہ پانے کی وجہ سے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ھے۔ پولیس کی خاموشی اور افسران کی بے حسی سے وہ دن دور دکھائی نہیں دے رہا جس دن پھول نگر کا ہر فرد بچہ ہو یا نوجوان یا بوڑھا یہاں تک کہ عورتوں کے بھی نشہ اور جوا کی لت میں مبتلا ہونے کے تاثر نظر آنے لگیں گے۔ پھول نگر کی تاجر برادری، صحافی برادری، اور سماجی کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی قصور سے ہنگامی بنیادوں پر وسیع کاروائی کا مطالبہ کیا ھے۔

Exit mobile version