Site icon MASHRIQ URDU

نریندر مودی کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج

شملہ معاہدہ

دفتر خارجہ

نریندر مودی کے بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج

دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی طاقت کے حامل ملک کی جانب سے ایسے نفرت انگیز بیانات سربراہ کے  خطرناک رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے بیانات یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ یو این چارٹر تمام ریاستوں کو باہمی تنازعات پُرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند بناتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کے لیے ایسے بیانات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو انتہا پسندی کی فکر ہے تو اسے اندرون ملک ہندوتوا اور اقلیت دشمنی پر توجہ دینی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق محفوظ ہے۔ بھارت کا بڑھتا ہوا جنگی جنون علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

مودی کا خطاب جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا، فرانسیسی اخبار

نریندر مودی
نریندر دامودر داس مودی (گجراتی: નરેન્દ્ર મોદી) بھارتی سیاست دان اور موجودہ وزیر اعظم ہیں۔ اس سے قبل مودی گجرات (بھارت) کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ ان کی
Exit mobile version