Site icon MASHRIQ URDU

نریندر مودی کا پاکستان کی فضائی حدود میں سفر

Moodi

نریندر مودی کا پاکستان کی فضائی حدود میں سفر

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نئی دہلی سے پیرس جا رہے تھے۔ مودی کا خصوصی طیارہ "انڈیا ون” لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

طیارے نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر کیا۔

بھارتی ائیر فورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔ افغانستان کی فضائی حدود بند ہے لیکن بھارتی وزیراعظم کو اس سلسلے میں خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔

بھارتی وزیراعظم پیرس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔

ٹرمپ، مودی کو ملاقات کی دعوت دیدی گئی

 

Exit mobile version