Site icon MASHRIQ URDU

میڈیا کے بغیر سیاسی وجود نہیں: ملک احمد خان

MALIK MUHAMMAD AHMAD

میڈیا کے بغیر سیاسی وجود نہیں ہوتا: ملک احمد خان

 لاہور میں میڈیا ہال کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین میں صحافیوں اور میڈیا کا بنیادی حق تسلیم کیا گیا ہے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی جمہوریت کی علمبردار ہے، اسمبلی صحافیوں کے حقوق کی پاسداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی او آئی سی سمٹ کی میزبانی کر چکی ہے، اسمبلی اب جنوب مشرقی ایشیاء کی ریجینل سی پی اے کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کا گریبان کھینچنے کے بجائے عوامی مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے، مقبولیت کی اہمیت ضرور ہے لیکن ہمیں اپنی ذمے داری بھی نبھانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پی اے کانفرنس میں خطے کے مسائل پر بات کرنے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دہشت گردی کے عفریت سے جان چھوٹ جائے۔

پیکا ایکٹ کا صحافت سے تعلق نہیں: طلال چوہدری

ملک محمد احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر آئیں اور تجارت شروع ہو

Exit mobile version