Site icon MASHRIQ URDU

میانمار: زلزلے سے تباہی 1002 ہلاکتیں

b17a1ec8 19e8 470f bafc b18bcb68230d.png

میانمار: زلزلے سے تباہی 1002 ہلاکتیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عماراتیں اور مکانوں تباہ ہوئے۔ ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1002 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔ میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ 694 افراد ہلاک ہوئے، یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے سفارتخانے الرٹ ہوگئے۔ پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔

میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔

مقبوضہ کشمیر و پاکستانی شمالی علاقہ میں گزشتہ شب زلزلہ 

Exit mobile version