Site icon MASHRIQ URDU

مولانا کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں: شیخ وقاص

23175918c1e8f1b

مولانا کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں: شیخ وقاص

رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جو تحفظات تھے اس کو دیکھا ہے۔ تعطل ضرور آیا تھا، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔ مخالفت کے باوجود مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھی تھی۔ پی ٹی آئی ملکی سلامتی کے حوالے سے میٹنگ میں شریک ہوگی۔

 نئی نسل کو اپنے حقوق کا پتہ ہے اور انہیں اپنی طاقت کا اندازہ بھی ہے۔ اغواء کیے گئے نوجوان جن کے پاس بھی ہیں انہیں رہا کیا جائے۔ کہا کہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے۔ اغوا کیے گئے نوجوانوں پر کہیں تشدد نہ کیا جا رہا ہو۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔ ایک نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے۔ لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں، تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے

ملاقات پر بندش تشویشناک بات ہے:شیخ وقاص اکرم

Exit mobile version