Site icon MASHRIQ URDU

مودی کا خطاب جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا، فرانسیسی اخبار

1470632 8483010 Modi updates

مودی کا خطاب جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف تھا، فرانسیسی اخبار

فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی 13 مئی کی اشاعت میں چھپنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے مودی نے پڑوسی ملک کی طرف پھر جنگجویانہ لہجہ اپنایا جو کہ انتہا پسندوں کو یقین دلانے کا ایک طریقہ تھا کہ انکے کیا ارادے ہیں۔ ‎ خطاب میں مودی نے قوم کو بتایا کہ انھوں نے پڑوسی کے خلاف تعزیری کارروائی صرف معطل کی ہے۔  اخبار کے مطابق ‎دونوں ہمسایہ ممالک کی کشمیر پر کئی بار جنگیں ہوچکی ہیں۔ ‎مغربی طاقتوں کو ان دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع پر تشویش ہے۔ کیونکہ ایسی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔  اخبار کے مطابق سیز فائر کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔  ثالثی کی تجویز پیش کی ہے۔ جس کا پاکستان نے تو خیر مقدم کیا۔ لیکن بھارت اسے ماننے سے انکار کرتا ہے۔  کہتا ہے کہ کشمیر صرف دو طرفہ بات چیت کا معاملہ ہے۔

ہار اور ندامت کے ساتھ نریندر مودی کا قوم سے خطاب

Exit mobile version