Site icon MASHRIQ URDU

مودی پر رافیل کی خریداری میں کرپشن کا الزام

082333075f6636c

مودی پر رافیل کی خریداری میں کرپشن کا الزام

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے رافیل طیاروں کے معاہدے میں مبینہ بدعنوانی پر ایک بار پھر حکمران جماعت بی جے پی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے مطالبہ کیا ہے کہ رافیل اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ حکومت اور فرانس کی کمپنی ڈسالٹ کے درمیان ملی بھگت ایک طے شدہ کھیل تھا۔ جس کے ذریعے کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ کانگریس کے رہنما سنجے نروپم نے دعویٰ کیا کہ رافیل معاہدے میں تقریباً 41 ہزار کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج تک حکومت نے رافیل طیاروں کی اصل قیمت قوم کے سامنے نہیں رکھی۔ جو اس معاہدے پر شکوک و شبہات کو مزید بڑھا رہی ہے۔ کانگریس پارٹی مسلسل مطالبہ کر رہی ہے کہ سپریم کورٹ یا پارلیمانی کمیٹی کے تحت اس معاہدے کی تفصیلی تحقیقات کروائی جائے۔

بھارتی رافیل کو تباہ کرنا کیسے ممکن ہوا،مکمل رپورٹ

Exit mobile version