منہگائی پر قابو پایا جائے، وزیرِ اعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے مصنوعی منہگائی پر قابو پانے ہدایت کی ہے۔
اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں کہا کہ منافع خوری کے خلاف مؤثر قانون موجود ہے۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کر کے نیلامی کا اختیار رکھتی ہے۔ کراچی میں 250 سے زائد بچت بازار قائم کیے گئے ہیں۔ ان بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے۔ کہا کہ ڈپٹی کمشنرز مصنوعی منہگائی پر قابو پائیں۔