Site icon MASHRIQ URDU

منگلا ڈیم: پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری

شملہ معاہدہ 

منگلا ڈیم: پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری

واپڈا کے حکام کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے مقام پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 143.95 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ پانی کی آمد 41 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ واپڈا کے حکام کے مطابق منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 28 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد ایک ہزار 242 فٹ ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول ایک ہزار 50 فٹ مقرر ہے، منگلا ڈیم میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 14 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

Exit mobile version