Site icon MASHRIQ URDU

منشیات فروشوں کی ساتھی ہونے کا الزام،لیڈی سب انسپکٹر معطل

ANF کارروائیاں

منشیات فروشوں کی ساتھی ہونے کا الزام،لیڈی سب انسپکٹر معطل

منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے ساتھ رابطے رکھنے کے الزام میں سندھ پولیس میں لیڈی سب انسپکٹر اور سی آئی اے انچارج بینظیر جمالی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بینظیر جمالی پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلقات کا الزام ہے۔ یہ محکمہ جاتی کارروائی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بینظیر جمالی کو معطلی کے دوران تنخواہ و الاؤنس قواعد کے مطابق دیے جائیں گے۔ انہیں فوری طور پر بی کمپنی پی ایچ کیو گارڈن کراچی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بینظیر جمالی سندھ میں پہلی خاتون سب انسپکٹر ہیں جنہیں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔

فیصل آباد: تھانیدار کے کمرے سے منشیات برآمد

Exit mobile version