ممالک ٹیرف پر ہمیں کال اور ڈیل کے لیے مرے جا رہے ہیں،ٹرمپ
امریکی صدر نے نیشنل کانگریشنل کمیٹی میں غیر شائستہ انداز میں خطاب کیا اور کہا کہ ممالک ٹیرف پر ہمیں کال کر رہے ہیں اور ڈیل کے لیے مرے جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ٹیرف کے نفاذ سے چند گھنٹوں قبل نیشنل ریپبلکن کانگریشنل کمیٹی میں خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا ممالک ٹیرف کی پر بات پر ہمیں کال کر رہے ہیں، وہ ڈیل کے لیے مرے جا رہے ہیں۔