Site icon MASHRIQ URDU

ملک میں چوری، بدمعاشی، غنڈا گردی ہے: فیصل واؤڈا

2094781 1406131738

ملک میں چوری، بدمعاشی، غنڈا گردی ہے، سینیٹ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے ایک ہزار گاڑیاں خریدنے پر فیصل واؤڈا نے کہا کہ 384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کوئی اشتہار نہیں آیا کہ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ فنانس کمیٹی پر الزام لگا دیا گیا کہ وہ کوئی فنانس کمیٹی پر اثر انداز ہوا ہے، وزیرِ دفاع گاڑیاں خریدنے کے فیصلے کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ دفاع کسی فیورٹ کا دفاع کر رہے ہیں جو کسی اور کا فیورٹ ہے، کہا گیا گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کابینہ کا ہے۔

سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور

فیصل واؤڈا نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا، اس پر پھر سزا ہوئی،  وزیرِ خزانہ، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ یہ فیصلہ درست ہے، آپ سستی گاڑی بھی لے سکتے تھے۔

Exit mobile version