ملک میں آٹا اور سبزیاں مہنگی

ملک بھر میں سیلاب کے باعث گندم، آٹا، سبزی اور کھانے کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
مختلف شہروں میں آٹا اور سبزیاں مہنگی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ پشاور میں چند دنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 1 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو 2400 روپے سے اوپر چلا گیا۔
کمالیہ میں ٹماٹر فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی میں ٹماٹر 220 سے 240 روپے اور پشاور میں 260 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔