Site icon MASHRIQ URDU

ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کی تیاری

بجلی کا ریٹ کم ہونے کا امکان نہیں: چیئرمین نیپرا

بجلی کا محکمہ

ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کی تیاری بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔

درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔

ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی: وزیرِ اعظم

اکتوبر تا دسمبر 2024ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔

Exit mobile version