ملتان: چلتی وین میں آگ، 4 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق حادثہ مظفرآباد پل کے قریب پیش آیا۔ جہاں کوٹ ادو سے ملتان ایئرپورٹ جانے والی وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ وین میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور شدید جھلسنے والے 2 افراد کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔