Site icon MASHRIQ URDU

ملتان شہر اور مضافات میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری

ملتان شہر اور مضافات میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹیپوملتان شہر میں بارش سلطان کالونی، حسن پروانہ، رشید آباد اور دیگر نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، جبکہ اندرون شہر کے کئی مقامات پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

ترجمان واسا کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش کی پیمائش ریکارڈ کی گئی، کڑی جمنداں میں 107 ملی میٹر، چونگی نمبر 9 پر 83 ملی میٹر، سمیجہ آباد میں 53 ملی میٹر، سورج میانی میں 41 ملی میٹر اور پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق ملتان شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش کا سلسلہ آئندہ 3 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بڑے سیلابی ریلے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث کئی مقامات سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version