مقبوضہ کشمیر: ہزاروں کشمیری گرفتار، درجنوں گھر مسمار
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع سری نگر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے۔بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں، انسانی حقوق کے محافظوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا جا چُکا ہے۔ اس حوالے سے مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔