مقبوضہ کشمیر:انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات بند کردیے
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے 87 میں سے 48 پبلک پارکس بند کردیے گئے۔ سیکیورٹی کے نام پر مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے پبلک مقامات بند کیے۔ بھارتی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات بند کر کے فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔