Site icon MASHRIQ URDU

معیشت خراب ہوئی حکومت اچھا بتاتی ہے، عمر ایوب

original 1712076059umer

مشرق اردو،عمر ایوب

معیشت خراب ہوئی حکومت اچھا بتاتی ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ معیشت کے بارے میں اعداد و شمار نیچے آئے ہیں یہاں سب اچھا بتایا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار دیکھ لیں مہنگائی کہاں ہے، گیس لوڈ شیڈنگ بحران ہے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات آج ہوں گے، دیکھیں کہاں تک بات ہوتی ہے۔

2024 کامیابیوں کا سال تھا: وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پہلے شیر افضل مروت اور پھر سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کی ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کی اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی عمل پر مشاورت ہوئی۔

Exit mobile version