معروف اداکار انور علی انتقال کرگئے

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انور پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے، ان کی عمر 71 سال تھی۔
ان کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ان کی نماز جنازہ کل نماز ظہر کے بعد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ادا کی جائے گی۔ انور نے اسٹیج اور ٹی وی پر بے شمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔