Site icon MASHRIQ URDU

مظفرگڑھ: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جے یو آئی کی ریلی

JUI

مظفرگڑھ: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جے یو آئی کی ریلی،

(میاں خالد ندیم بھٹی) قیادت مولانا عبدالمعبود آزاد اور مولانا حسین احمد تونسوی نے کی۔ تحصیل امیر مولانا سید آصف شاہ، جنرل سیکرٹری مولانا محمد نعمان جاوید، سٹی امیر مفتی محبوب الرحمن کی خصوصی شرکت۔ جبکہ دیگر علماء کرام اور شہری بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ بھارت فوری طور پر کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔

جلد دنیا کشمیر کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہوگی: نعیم الرحمان

Exit mobile version