Site icon MASHRIQ URDU

مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس میں تصادم، 6 جاں بحق

تیز رفتار ٹرالر اور بس میں تصادم

مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 6 جاں بحق

مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور، 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے۔

تیز رفتار ٹرالر اور بس میں تصادم

واقعے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

واقعے کے بعد مرنے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق مسافر بس علی پور سے لاہور جارہی تھی۔

کراچی: ایک اور واٹر ٹینک نظر آتش

Exit mobile version