Site icon MASHRIQ URDU

مطالبات میں کوئی شک بھی چھوڑی تو مذاکرات ختم، بیرسٹر گوہر

barister gohar

گوہر علی خان

مطالبات میں کوئی شک بھی چھوڑی تو مذاکرات ختم، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ ایک جمہوری عمل ہے۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ سنجیدگی کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ مل کر بیٹھیں۔ اختلافات کو لوگ ڈائیلاگ کے ذریعے ختم کرتے ہیں یہ ڈائیلاگ ضرور ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی عوام کی ایک چوائس ہے، عمران خان سمیت تحریک انصاف کسی بھی بیرونی مدد کی طلبگار نہیں۔

لوگ نہیں چاہتے پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ تعلقات بہتر ہوں،بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کشمیر کا ایشو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب آجاتے ہیں تو اپوزیشن احتجاج بھی کرتی ہے، ایجنڈا پورا کرنا، کورم پورا کرنا، ایجنڈا چلانا، قانون سازی کرنا، یہ حکومت کی صوابدید ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک دن اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ کا خرچہ آتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو پورا کرے۔

Exit mobile version