مسلم لیگ سرکاری مدد کے بغیر 1 الیکشن جیت کر دکھائے:حسن مرتضیٰ
پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ن لیگ سرکاری مشینری کے بغیر الیکشن جیت کر دکھائے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس کوئی ایجنڈا ہے۔ نہ ہی کوئی حکمت عملی، ن والے فارم 47 تیار کرنے کے ماسٹر ہیں۔ حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس الیکشن میں کم بیک کرے گی۔
مسلم لیگ ن بمقابلہ پیپلز پارٹی
5 دہائیوں سے پیپلز پارٹی کو دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں ہم کسی آسرے یا سہارے سے واپس نہیں آنے چاہتے۔