Site icon MASHRIQ URDU

مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے، پاکستان

مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے، پاکستان ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے۔ اسرائی ...

مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے، پاکستان 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انبیاء کی مسجد کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کے ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔  ترجمان نے کہا کہ پاکستان تاریخی مسجد سمیت تمام مقدس مقامات کے تقدس کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسرائیلی قابض افواج کے غزہ میں اسکول پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں اسکول پر حملے میں بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔  ترجمان نے کہا اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کو بیدار ہونا ہوگا۔ اسرائیل کو فوری طور پر حملے روکنے اور اس کا احتساب یقینی بنایا جائے۔ ترجمان نے کہا فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔ فلسطینی ریاست 1967 کی سرحدوں کے ساتھ القدس الشریف کو دارالحکومت بنایا جائے۔

نیتن یاہو نے مسجد اقصیٰ کے نیچے زیرِ زمین سرنگ سے ویڈیو جاری کر دی

مسجد اقصٰی

مسجد کے بارے میں کہا جاتا ہے۔ وہ مسجد جو نماز کی جگہ ہے وہ قبۃ الصخرۃ نہیں، لیکن آج کل قبہ کی تصاویر پھیلنے کی بنا پر اکثر مسلمان اسے ہی مسجد اقصیٰ خیال
Exit mobile version