مسائل حل نہ کیے تو ملک کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے: اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ فاٹا کے ضم کیے گئے اضلاع کے عوام سے وعدے کیے گئے تھے۔ پوری ریاست نے فاٹا اور کے پی کو اضافی وسائل دینے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف 80 فیصد قیمت کے پی کے اور فاٹا کے ضم اضلاع نے دی۔
سابق وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر اتفاق رائے کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔