
مریم نواز نے کل کی اپنی بسنت مصروفیات منسوخ کردیں

ایک بیان میں وزیراعلی نے لبرٹی اسکوائر پر کل ہونے والا میگا بسنت شو منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میں کل کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہے، دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

