مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں اجلاس طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیرآزاد، کمیٹی ارکان اور علماء شریک ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک دن رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔