Site icon MASHRIQ URDU

مرغیوں کی باقیات، بدبو پھیلانے کا باعث، بیماریوں کا خدشہ

مرغیمرغیوں کی باقیات، بدبو پھیلانے کا باعث، بیماریوں کا خدشہ

پھول نگر رپورٹ محمد صابر رانا سے ۔

پھول نگر مرغیوں کے فضلے (ویسٹ) اٹھانے والی گاڑیوں نے پورے شہر کا ماحول بدبودار بنا دیا ہے

جس کے نتیجے میں شہری سانس اور دیگر متعدی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

شام ڈھلتے ہی مرغیوں کی ویسٹ اٹھانے والی گاڑیاں بغیر ڈھکن اور حفاظتی انتظامات کے سڑکوں پر رواں ہوتی ہیں

ان گاڑیوں سے نہ صرف شدید بدبو پھیلتی ہے بلکہ ویسٹ کے ذرات ہوا میں شامل ہو کر ماحول کو آلودہ کررہے ہیں

شہریوں کا کہنا ہےکہ بدبو کے باعث گھروں میں بیٹھنا بھی دشوار ہوچکا ہے، خاص طور پر بچے، بزرگ اور دمہ کے مریض زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

متعدد مقامی ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ فضلے سے اٹھنے والے جراثیم اور ہوا میں شامل ہونے والے ذرات سانس کی تکالیف الرجی، گلے کی سوزش اور بخار کا باعث بن رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

شہریوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرغی فارم مالکان اور ویسٹ اٹھانے والے ٹھیکیدار بااثر ہونے کی وجہ سے کھلے عام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ:ویسٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو ایئر ٹائٹ (ڈھکن والی) گاڑیوں کا پابند کیا جائے شہر کے اندر ویسٹ پھینکنے اور لے جانے پر فوری پابندی لگائی جائے

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

 

 

۔ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ

Exit mobile version