مراکش کشتی حادثہ زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کی تصاویر سامنے آگئی ۔ زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ ایجنٹوں نے 13 دن ان پر بہت کیا اور آدھے سے زیادہ پاکستانیوں کو مار مار کر قتل کرکے سمندر میں پھینک دیتے۔
مراکش کشتی حادثہ موریطانیہ سے غیر قانونی طریقہ سے سپین جانے والی کشتی کو پیش آیا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، جس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی شامل تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا۔
مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی سپین کے لیے روانہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔
ان کے مطابق کشتی میں سوار 44 پاکستانیوں میں سے 15 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے ۔ 10 سیالکوٹ اور 12 کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔ ابھی مزید کی شناخت جاری ہے۔