Site icon MASHRIQ URDU

مذاکرات کہنے پر نہیں پاکستان کے لیے کر رہے ہیں، عرفان صدیقی

unnamed 1

مشرق اردو،عرفان صدیقی

مذاکرات میں شامل حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم ایک جماعت یا کسی فرد کے لئے نہیں پاکستان کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادہ ہو جانا بھی بڑی کامیابی ہے، اچھے مناظر ہوتے ہیں جب آمنے سامنے بیٹھتے ہیں اور چائے پیتے ہیں، اچھی گفتگو ہوتی ہے،کم سے کم کمیٹی کی حد تک ہم نے ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیا، ہم نے ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا۔

تحریک انصاف، 2 مطالبات منوانے کا فیصلہ کر لیا

انھوں نے کہا کہ ہم جماعت یا کسی فرد کے نہیں پاکستان کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ساتھ طے ہوا تھا، بعد میں خان صاحب بھی متفق ہوئے تھے، دہشتگردی کے عفریت سے خیبرپختونخوا متاثر ہے ،کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ہم تو شروع سے ہی مذاکرات پر آمادہ تھے، نوازشریف نے پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی۔

Exit mobile version