Site icon MASHRIQ URDU

مذاکرات کا اب کوئی چانس نہیں: علی ظفر

14160859f4ad2ad

مذاکرات کا اب کوئی چانس نہیں، پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں قصوروار حکومت ہے، پہلے انہوں نے تحریری طور پر ہم سے ڈیمانڈز مانگیں۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پھر ان کے لیڈران نے پریس کانفرنس کر دی کہ یہ بات ماننے والی نہیں ہے، اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو وہ ہمیں تحریری طور پر دیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آپ نے بل پر کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی، آپ اپوزیشن کو اہمیت نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

عمران عدالتی جنگ لڑیں گے، ریلیف نہیں لیں گے، بیرسٹر علی ظفر

پیکا ترمیی بل پیش کرنے کی تحریک رانا تنویر نے پیش کی تھی، اس دوران سینیٹ میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا۔

پیکا ایکٹ ترمیم پر سینیٹ گیلری سےصحافی واک آؤٹ کر گئے تھے۔

Exit mobile version