Site icon MASHRIQ URDU

مدارس رجسٹریشن اعتراضات: بلی تھیلے سے باہر آ گئی: حافظ حمد اللّٰہ

0718500254583ac

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بل پر اعتراضات سے ثابت ہو گیا کہ اصل مقصد مدارس کو فیٹف کے حوالے کرنا ہے۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ یہ بھی ثابت ہو گیا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نہیں بلکہ فیٹف کی پارلیمنٹ ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایوانِ صدر کے بابوؤں نے سوسائیٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت نہ آتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوانِ صدر قوم کو بتائے کہ آج تک فائن آرٹ کے کتنے ادارے ہیں۔

Exit mobile version