محسن نقوی کی نواز و مریم سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں امن وامان کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔ گفتگو کے دوران کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں خارجی دہشت گردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔