ماہانہ ایڈجسٹمنٹ: بجلی کی قیمت میں کمی
کراچی کے سوا باقی ملک بھر میں بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی۔ کراچی کے لیے 3 روپے فی یونٹ کی کمی کر دی گئی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔ بجلی صارفین کو ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کیلئے دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ باقی ملک کیلئےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی گئی۔