Site icon MASHRIQ URDU

ماونٹ ایورسٹ: برطانیوی کوہ پیما کا نیا ریکارڈ

1472465 9225450 climber updates

کوہ پیما کینٹن کول

ماونٹ ایورسٹ: برطانیوی کوہ پیما کا نیا ریکارڈ

برطانیہ کے معروف کوہ پیما کینٹن کول نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو 19ویں بار سر کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا اور ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔ وہ ایورسٹ پر سب سے زیادہ بار چڑھنے والے غیر نیپالی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ 51 سالہ کول نے اتوار کی صبح نیپالی کوہ پیما شیرپا دورجی گیالجن کے ہمراہ 8 ہزار 849 میٹر بلند چوٹی کو کامیابی سے سر کیا۔ کول نے پہلی بار 2004ء میں ایورسٹ سر کیا تھا اور تب سے تقریباً ہر سال وہ اس خطرناک مہم کو سر کرتے آ رہے ہیں۔

نیپال:ماؤنٹ ایورسٹ پر 2 کوہ پیما ہلاک

Exit mobile version