روسی فوج کے جنرل آئیگور کریلوف روسی جوہری ہتھیاروں کی دفاعی فورس کے سربراہ تھے، حکام کے مطابق بم الیکٹرک اسکوٹر میں نصب کیا گیا تھا۔
روس کی تفتیشی کمیٹی کے مطابق دھماکہ اپارٹمنٹ کی عمارت کے باہر ہوا، دھماکے میں تقریباً 300 گرام ٹی این ٹی کے مساوی بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب یوکرین نے روسی جنرل کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی، یوکرینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق روسی جنرل کا قتل یوکرینی انٹیلی جنس ایجنسی ایس پی یو کا کام ہے۔
روس نے یوکرینی فوج اور سیاسی قیادت سے جنرل کریلوف کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔